• Classes Start Time: 8:00am
  • To : 4:00pm
idaranoorulislam@gmail.com +92 300 6690097

Events In Islam

Sec Bottom Mockup
Blog Detail Image 1

SHAB-E-BARAAT

شعبانُ المعظم کی پندھوریں رات یعنی شبِ براءت جہنم کے عذاب سے چھٹکارا پانے کی رات ہے کہ اس رات میں اللہ پاک اپنی خاص رحمتیں اور برکتیں نازِل فرماتا ہے ، مغفرت طلب کرنے والوں کی بخشش فرماتا ہے ، روزی مانگنے والوں کو رزق دیتا ہے اور مصیبت زدوں کی مصیبتیں دور فرماتا ہے۔ چنانچہ حضرت سیّدُنا علیُّ المرتضیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، فرماتے ہیں : اللہ پاک کے آخری نبی محمد عربی  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم  نے ارشاد فرمایا : جب شعبانُ المعظم کی پندھوریں رات (یعنی شبِ براءت) آئے تو اس میں قِیام (یعنی عبادت) کرو ، دن میں روزہ رکھو۔ بے شک اللہ پاک اس رات سورج غروب ہوتے ہی آسمانِ دنیا کی طرف نُزولِ رحمت فرماتا ہے اور ارشاد فرماتا ہے کہ ہے کوئی بخشش مانگنے والا کہ میں اسے بخش دوں ، ہے کوئی روزی مانگنے والا کہ میں اسے روزی دوں ، ہے کوئی مصیبت میں مبتلا کہ میں اسے عافیت دوں ، ہے کوئی ایسا! ہے کوئی ایسا! یہاں تک کہ فجر کا وقت شروع ہوجاتا ہے۔   (ابن ماجہ ، 2 / 160 ، حدیث : 1388)

Idara Noor-ul-Islam - Copyright 2024. Developed by Attarisoft