• Classes Start Time: 8:00am
  • To : 4:00pm
idaranoorulislam@gmail.com +92 300 6690097

Read and Listen

Sec Bottom Mockup

سورۃ العاديات

  • بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ وَالْعَٰدِيَٰتِ ضَبْحًۭا (1)
    قسم ان کی جو دوڑتے ہیں سینے سے آواز نکلتی ہوئی (ف۲)
  • فَالْمُورِيَٰتِ قَدْحًۭا (2)
    پھر پتھروں سے آگ نکالتے ہیں سم مارکر (ف۳)
  • فَالْمُغِيرَٰتِ صُبْحًۭا (3)
    پھر صبح ہوتے تاراج کرتے ہیں (ف۴)
  • فَأَثَرْنَ بِهِۦ نَقْعًۭا (4)
    پھر اس وقت غبار اڑاتے ہیں،
  • فَوَسَطْنَ بِهِۦ جَمْعًا (5)
    پھر دشمن کے بیچ لشکر میں جاتے ہیں،
  • إِنَّ الْإِنسَٰنَ لِرَبِّهِۦ لَكَنُودٌۭ (6)
    بیشک آدمی اپنے رب کا بڑا ناشکرا ہے (ف۵)
  • وَإِنَّهُۥ عَلَىٰ ذَٰلِكَ لَشَهِيدٌۭ (7)
    اور بیشک وہ اس پر خود گواہ ہے،
  • وَإِنَّهُۥ لِحُبِّ الْخَيْرِ لَشَدِيدٌ (8)
    اور بیشک وہ مال کی چاہت میں ضرور کرّا (تیز) ہے (ف۷)
  • ۞ أَفَلَا يَعْلَمُ إِذَا بُعْثِرَ مَا فِى الْقُبُورِ (9)
    تو کیا نہیں جانتا جب اٹھائے جائیں گے (ف۸) جو قبروں میں ہیں،
  • وَحُصِّلَ مَا فِى الصُّدُورِ (10)
    اور کھول دی جائے گی (ف۹) جو سینوں میں ہے،
  • إِنَّ رَبَّهُم بِهِمْ يَوْمَئِذٍۢ لَّخَبِيرٌۢ (11)
    بیشک ان کے رب کو اس دن (ف۱۰) ان کی سب خبر ہے (ف۱۱)

Idara Noor-ul-Islam - Copyright 2024. Developed by Attarisoft