• Classes Start Time: 8:00am
  • To : 4:00pm
idaranoorulislam@gmail.com +92 300 6690097

Read and Listen

Sec Bottom Mockup

سورۃ المعارج

  • بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ سَأَلَ سَآئِلٌۢ بِعَذَابٍۢ وَاقِعٍۢ (1)
    ایک مانگنے والا وہ عذاب مانگتا ہے،
  • لِّلْكَٰفِرِينَ لَيْسَ لَهُۥ دَافِعٌۭ (2)
    جو کافروں پر ہونے والا ہے، اس کا کوئی ٹالنے والا نہیں (ف۲)،
  • مِّنَ اللَّهِ ذِى الْمَعَارِجِ (3)
    وہ ہوگا اللہ کی طرف سے جو بلندیوں کا مالک ہے (ف۳)
  • تَعْرُجُ الْمَلَٰٓئِكَةُ وَالرُّوحُ إِلَيْهِ فِى يَوْمٍۢ كَانَ مِقْدَارُهُۥ خَمْسِينَ أَلْفَ سَنَةٍۢ (4)
    ملائکہ اور جبریل (ف۴) اس کی بارگاہ کی طرف عروج کرتے ہیں (ف۵) وہ عذاب اس دن ہوگا جس کی مقدار پچاس ہزار برس ہے (ف۶)
  • فَاصْبِرْ صَبْرًۭا جَمِيلًا (5)
    تو تم اچھی طرح صبر کرو،
  • إِنَّهُمْ يَرَوْنَهُۥ بَعِيدًۭا (6)
    وہ اسے (ف۷) دور سمجھ رہے ہیں (ف۸)
  • وَنَرَىٰهُ قَرِيبًۭا (7)
    اور ہم اسے نزدیک دیکھ رہے ہیں (ف۹)
  • يَوْمَ تَكُونُ السَّمَآءُ كَالْمُهْلِ (8)
    جس دن آسمان ہوگا جیسی گلی چاندی،
  • وَتَكُونُ الْجِبَالُ كَالْعِهْنِ (9)
    اور پہاڑ ایسے ہلکے ہوجائیں گے جیسے اون (ف۱۰)
  • وَلَا يَسْـَٔلُ حَمِيمٌ حَمِيمًۭا (10)
    اور کوئی دوست کسی دوست کی بات نہ پوچھے گا (ف۱۱)
  • يُبَصَّرُونَهُمْ ۚ يَوَدُّ الْمُجْرِمُ لَوْ يَفْتَدِى مِنْ عَذَابِ يَوْمِئِذٍۭ بِبَنِيهِ (11)
    ہوں گے انہیں دیکھتے ہوئے (ف۱۲) مجرم (ف۱۳) آرزو کرے گا، کاش! اس دن کے عذاب سے چھٹنے کے بدلے میں دے دے اپنے بیٹے،
  • وَصَٰحِبَتِهِۦ وَأَخِيهِ (12)
    اور اپنی جورو اور اپنا بھائی،
  • وَفَصِيلَتِهِ الَّتِى تُـْٔوِيهِ (13)
    اور اپنا کنبہ جس میں اس کی جگہ ہے،
  • وَمَن فِى الْأَرْضِ جَمِيعًۭا ثُمَّ يُنجِيهِ (14)
    اور جتنے زمین میں ہیں سب پھر یہ بدلہ دنیا اسے بچالے،
  • كَلَّآ ۖ إِنَّهَا لَظَىٰ (15)
    ہرگز نہیں (ف۱۴) وہ تو بھڑکتی آگ ہے،
  • نَزَّاعَةًۭ لِّلشَّوَىٰ (16)
    کھال اتار لینے والی بلارہی ہے (ف۱۵)
  • تَدْعُوا مَنْ أَدْبَرَ وَتَوَلَّىٰ (17)
    اس کو جس نے پیٹھ دی اور منہ پھیرا (ف۱۶)
  • وَجَمَعَ فَأَوْعَىٰٓ (18)
    اور جوڑ کر سینت رکھا (محفوظ کرلیا) (ف۱۷)
  • ۞ إِنَّ الْإِنسَٰنَ خُلِقَ هَلُوعًا (19)
    بیشک آدمی بنایا گیا ہے بڑا بے صبرا حریص،
  • إِذَا مَسَّهُ الشَّرُّ جَزُوعًۭا (20)
    جب اسے برائی پہنچے (ف۱۸) تو سخت گھبرانے والا،
  • وَإِذَا مَسَّهُ الْخَيْرُ مَنُوعًا (21)
    اور جب بھلائی پہنچے (ف۱۹) تو روک رکھنے والا (ف۲۰)
  • إِلَّا الْمُصَلِّينَ (22)
    مگر نمازی،
  • الَّذِينَ هُمْ عَلَىٰ صَلَاتِهِمْ دَآئِمُونَ (23)
    جو اپنی نماز کے پابند ہیں (ف۲۱)
  • وَالَّذِينَ فِىٓ أَمْوَٰلِهِمْ حَقٌّۭ مَّعْلُومٌۭ (24)
    اور وہ جن کے مال میں ایک معلوم حق ہے (ف۲۲)
  • لِّلسَّآئِلِ وَالْمَحْرُومِ (25)
    اس کے لیے جو مانگے اور جو مانگ بھی نہ سکے تو محروم رہے (ف۲۳)
  • وَالَّذِينَ يُصَدِّقُونَ بِيَوْمِ الدِّينِ (26)
    اور ہو جو انصاف کا دن سچ جانتے ہیں (ف۲۴)
  • وَالَّذِينَ هُم مِّنْ عَذَابِ رَبِّهِم مُّشْفِقُونَ (27)
    اور وہ جو اپنے رب کے عذاب سے ڈر رہے ہیں،
  • إِنَّ عَذَابَ رَبِّهِمْ غَيْرُ مَأْمُونٍۢ (28)
    بیشک ان کے رب کا عذاب نڈر ہونے کی چیز نہیں (ف۲۵)
  • وَالَّذِينَ هُمْ لِفُرُوجِهِمْ حَٰفِظُونَ (29)
    اور ہو جو اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرتے ہیں،
  • إِلَّا عَلَىٰٓ أَزْوَٰجِهِمْ أَوْ مَا مَلَكَتْ أَيْمَٰنُهُمْ فَإِنَّهُمْ غَيْرُ مَلُومِينَ (30)
    مگر اپنی بیبیوں یا اپنے ہاتھ کے مال کنیزوں سے کہ ان پر کچھ ملامت نہیں،
  • فَمَنِ ابْتَغَىٰ وَرَآءَ ذَٰلِكَ فَأُو۟لَٰٓئِكَ هُمُ الْعَادُونَ (31)
    تو جو ان دو (ف۲۶) کے سوا اور چاہے وہی حد سے بڑھنے والے ہیں (ف۲۷)
  • وَالَّذِينَ هُمْ لِأَمَٰنَٰتِهِمْ وَعَهْدِهِمْ رَٰعُونَ (32)
    اور وہ جو اپنی امانتوں اور اپنے عہد کی حفاظت کرتے ہیں (ف۲۸)
  • وَالَّذِينَ هُم بِشَهَٰدَٰتِهِمْ قَآئِمُونَ (33)
    اور وہ جو اپنی گواہیوں پر قائم ہیں (ف۲۹)
  • وَالَّذِينَ هُمْ عَلَىٰ صَلَاتِهِمْ يُحَافِظُونَ (34)
    اور وہ جو اپنی نماز کی حفاظت کرتے ہیں (ف۳۰)
  • أُو۟لَٰٓئِكَ فِى جَنَّٰتٍۢ مُّكْرَمُونَ (35)
    یہ ہیں جن کا باغوں میں اعزاز ہوگا (ف۳۱)
  • فَمَالِ الَّذِينَ كَفَرُوا قِبَلَكَ مُهْطِعِينَ (36)
    تو ان کافروں کو کیا ہوا تمہاری طرف تیز نگاہ سے دیکھتے ہیں (ف۳۲)
  • عَنِ الْيَمِينِ وَعَنِ الشِّمَالِ عِزِينَ (37)
    داہنے اور بائیں گروہ کے گروہ،
  • أَيَطْمَعُ كُلُّ امْرِئٍۢ مِّنْهُمْ أَن يُدْخَلَ جَنَّةَ نَعِيمٍۢ (38)
    کیا ان میں ہر شخص یہ طمع کرتا ہے کہ (ف۳۳) چین کے باغ میں داخل کیا جائے،
  • كَلَّآ ۖ إِنَّا خَلَقْنَٰهُم مِّمَّا يَعْلَمُونَ (39)
    ہرگز نہیں، بیشک ہم نے انہیں اس چیز سے بنایا جسے جانتے ہیں (ف۳۴)
  • فَلَآ أُقْسِمُ بِرَبِّ الْمَشَٰرِقِ وَالْمَغَٰرِبِ إِنَّا لَقَٰدِرُونَ (40)
    تو مجھے قسم ہے اس کی جو سب پُوربوں سب پچھموں کا مالک ہے (ف۳۵) کہ ضرور ہم قادر ہیں،
  • عَلَىٰٓ أَن نُّبَدِّلَ خَيْرًۭا مِّنْهُمْ وَمَا نَحْنُ بِمَسْبُوقِينَ (41)
    کہ ان سے اچھے بدل دیں (ف۳۶) اور ہم سے کوئی نکل کر نہیں جاسکتا (ف۳۷)
  • فَذَرْهُمْ يَخُوضُوا وَيَلْعَبُوا حَتَّىٰ يُلَٰقُوا يَوْمَهُمُ الَّذِى يُوعَدُونَ (42)
    تو انہیں چھوڑ دو ان کی بیہودگیوں میں پڑے اور کھیلتے ہوئے یہاں تک کہ اپنے اس (ف۳۸) دن سے ملیں جس کا انہیں وعدہ دیا جاتا ہے،
  • يَوْمَ يَخْرُجُونَ مِنَ الْأَجْدَاثِ سِرَاعًۭا كَأَنَّهُمْ إِلَىٰ نُصُبٍۢ يُوفِضُونَ (43)
    جس دن قبروں سے نکلیں گے جھپٹتے ہوئے (ف۳۹) گویا وہ نشانیوں کی طرف لپک رہے ہیں (ف۴۰)
  • خَٰشِعَةً أَبْصَٰرُهُمْ تَرْهَقُهُمْ ذِلَّةٌۭ ۚ ذَٰلِكَ الْيَوْمُ الَّذِى كَانُوا يُوعَدُونَ (44)
    آنکھیں نیچی کیے ہوئے ان پر ذلت سوار، یہ ہے ان کا وہ دن (ف۴۱) جس کا ان سے وعدہ تھا (ف۴۲)

Idara Noor-ul-Islam - Copyright 2024. Developed by Attarisoft