• Classes Start Time: 8:00am
  • To : 4:00pm
idaranoorulislam@gmail.com +92 300 6690097

Read and Listen

Sec Bottom Mockup

سورۃ الليل

  • بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ وَالَّيْلِ إِذَا يَغْشَىٰ (1)
    اور رات کی قسم جب چھائے (ف۲)
  • وَالنَّهَارِ إِذَا تَجَلَّىٰ (2)
    اور دن کی جب چمکے (ف۳)
  • وَمَا خَلَقَ الذَّكَرَ وَالْأُنثَىٰٓ (3)
    اور اس (ف۴) کی جس نے نر و مادہ بنائے (ف۵)
  • إِنَّ سَعْيَكُمْ لَشَتَّىٰ (4)
    بیشک تمہاری کوشش مختلف ہے (ف۶)
  • فَأَمَّا مَنْ أَعْطَىٰ وَاتَّقَىٰ (5)
    تو وہ جس نے دیا (ف۷) اور پرہیزگاری کی (ف۸)
  • وَصَدَّقَ بِالْحُسْنَىٰ (6)
    اور سب سے اچھی کو سچ مانا (ف۹)
  • فَسَنُيَسِّرُهُۥ لِلْيُسْرَىٰ (7)
    تو بہت جلد ہم اسے آسانی مہیا کردیں گے (ف۱۰)
  • وَأَمَّا مَنۢ بَخِلَ وَاسْتَغْنَىٰ (8)
    اور وہ جس نے بخل کیا (ف۱۱) اور بے پرواہ بنا (ف۱۲)
  • وَكَذَّبَ بِالْحُسْنَىٰ (9)
    اور سب سے اچھی کو جھٹلایا (ف۱۳)
  • فَسَنُيَسِّرُهُۥ لِلْعُسْرَىٰ (10)
    تو بہت جلد ہم اسے دشواری مہیا کردیں گے (ف۱۴)
  • وَمَا يُغْنِى عَنْهُ مَالُهُۥٓ إِذَا تَرَدَّىٰٓ (11)
    اور اس کا مال اسے کام نہ آئے گا جب ہلاکت میں پڑے گا (ف۱۵)
  • إِنَّ عَلَيْنَا لَلْهُدَىٰ (12)
    بیشک ہدایت فرمانا (ف۱۶) ہمارے ذمہ ہے،
  • وَإِنَّ لَنَا لَلْاٰخِرَةَ وَالْأُولَىٰ (13)
    اور بیشک آخرت اور دنیا دونوں کے ہمیں مالک ہیں،
  • فَأَنذَرْتُكُمْ نَارًۭا تَلَظَّىٰ (14)
    تو میں تمہیں ڈراتا ہوں اس آگ سے جو بھڑک رہی ہے،
  • لَا يَصْلَىٰهَآ إِلَّا الْأَشْقَى (15)
    نہ جائے گا اس میں (ف۱۷) مگر بڑا بدبخت،
  • الَّذِى كَذَّبَ وَتَوَلَّىٰ (16)
    جس نے جھٹلایا (ف۱۸) اور منہ پھیرا (ف۱۹)
  • وَسَيُجَنَّبُهَا الْأَتْقَى (17)
    اور بہت اس سے دور رکھا جائے گا جو سب سے زیادہ پرہیزگار،
  • الَّذِى يُؤْتِى مَالَهُۥ يَتَزَكَّىٰ (18)
    جو اپنا مال دیتا ہے کہ ستھرا ہو (ف۲۰)
  • وَمَا لِأَحَدٍ عِندَهُۥ مِن نِّعْمَةٍۢ تُجْزَىٰٓ (19)
    اور کسی کا اس پر کچھ احسان نہیں جس کا بدلہ دیا جائے (ف۲۱)
  • إِلَّا ابْتِغَآءَ وَجْهِ رَبِّهِ الْأَعْلَىٰ (20)
    صرف اپنے رب کی رضا چاہتا ہے جو سب سے بلند ہے،
  • وَلَسَوْفَ يَرْضَىٰ (21)
    اور بیشک قریب ہے کہ وہ راضی ہوگا (ف۲۲)

Idara Noor-ul-Islam - Copyright 2024. Developed by Attarisoft